انہی لوگوں نے۔۔۔
انہی لوگوں نے۔۔۔
انہی لوگوں نے لے لیا دوپٹہ میرا ۔۔
صبح کے وقت ہمارے گھر کے باہر ایک بوڑھے انکل اپنا چھوٹا سا ریڈیو اپنے سنگ لاکر نیچھے اپنے ایک دوست کے ہم راہ بیٹھے رندگی سے پر لطف اٹھاتے تیز آواز میں یہ گانا گاتے ہر آنے جانے والے کو انٹرٹین کرتے ہیں ۔۔ میری آنکھ صبح ان کے گانے کی آواز سے کھلتی ہے انکا ریڈیو تو ہے چھوٹا سا پر آواز اتنی تیز ہے جیسے مسجد کے اسپیکر سے ڈائیریکٹ آواز آ رہی ہو ! میں برش کو دانتوں پر گھستا کھڑکی سے جھانکتا روز ان انکل کو دیکھتا تھا ، گانا تو چل رہا ہوتا تھا پر انکی آواز اس گانے کی آواز سے بھی بلند ہوتی تھی ۔۔ پہلے ہی میں ان کے گانے سے بیزار تھا اوپر سے انکی سوریلی آواز ۔ خیر آج صبح بھی یہی ہوا میں برش پر ٹوتھ پیسٹ لگاتا کھڑکی سے جھانکنے لگا بوڑھے انکل اپنے ہاتھوں کو ہوا میں اٹھائے دائیں بائیں گھوما کر اپنے زمانے کے گانوں سے لطف اٹھا رہے تھے ۔۔
انکل او انکل ۔۔ بلا آ خر میں نے آج انہیں آواز دے ہی دی تھی ۔۔
انہوں نے اپنے ریڈیو کی آواز کچھ مدہم کی اور اوپر کی جانب مجھے دیکھا ۔۔
کیا صبح صبح یہ گانے لگا کر بیٹھ جاتے ہو۔ آپ کو تو نعتیں سنی چاہیے ! ( ویسے بھی مرنے کی عمر ہو گئی ہے) یہ میں نے دل میں کہا تھا۔
ہاں ہاں نعتیں بھی لگا لیں گے دوستوں کے ساتھ تو گانے سنے میں مزہ آتا ہے ۔ ابھی زندگی بہت پڑی ہے کل سن لیں گے نعتیں ۔۔ ( ہمم اگر کل آپ نہیں رہے تو ) ہاں ہاں انکل صحیح کہا بہت زندگی پڑی ہے آپ کی ۔۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا۔ ہاں بھئی زندگی اور موت تو اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ انھوں نے پھر سے گانے کی آواز تیز کر دی تھی اور پھر سے گانا گانے میں مگن ہوگئے تھے۔ میں نے کلی کی اور ساتھ ساتھ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ اچھا ہوتا کہ یہ ابھی جاکر نماز پڑھتے، اللّٰہ کا ذکر کرتے، اسی ، نوے کی تو عمر ہوگئی ہوگی۔
میں یہ سوچتا ہوا باتھ روم سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ اچانک مجھے لگا کہ کسی نے میرے دل کو اپنی مٹھی میں جکڑ لیا ہو ، آہستہ آہستہ ایک تکلیف دہ درد میرے پورے بدن میں میری سانسوں سے بھی تیز رفتار میں بڑھنے لگا ، مجھے سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی ، میرا جسم جیسے اکڑ سا گیا تھا میں دیوار کے سہارے زمین پر بیٹھتا چلا گیا اور پھر کبھی اٹھ نہیں پایا۔ سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا رہا تھا ۔ اور میرے کانوں میں انکل کی آواز آرہی تھی وہ گا رہے تھے کہ۔
زندگی دو پل کی ہے پھر تمھیں کیسی اکڑ ۔۔
کل تم ہو یہ نا ہو تمھیں کیا خبر ۔۔
اپنے کل کی فکر کرو ، اپنے کل کو سنواروں ۔۔
کس کو کب جانا ہے ، کس کے ساتھ جانا ہے ، تمھیں کیوں ہو خبر ۔۔
زندگی دو پل کی ہے پھر تمھیں کیسی اکڑ۔۔