جب آنکھ کھولی اس دنیا میں ہر اک چہرے پرخوشی چهائ بہت تھی
Ayesha Shahzad
جیتا رہا زندگی کی موج میں ہنس کر,عقل میں میرے بےپرواحی بہت تھی
جب گزرا وقت اور جانا اپنوں کو,اپنوں میں محبت کی پرچھائ بہت تھی.
پڑھنے گیا سکول تو تھوری عقل آئ,شاید پڑھنے میں میرے بھلائ بہت تھی
رشتوں کو سمجھا زندگی میں,اس وقت میں نے محبت پائ بہت تھی
دل میں جب جذبات آۓ تو دیکھا بہت کچھ,ظلم بھی تھا ,غریبی بھی اور رسوائ بہت تھی
کوئ روتا تھا کوئ ہنستا تھا کوئ جیتا تھا کوئ مرتا تھا,ہر اک دل میں درد کی گہرائ بہت تھی
غیر تو غیر تھا اپنا بھی نہ رہا کوئ, دنیا میں ظلم وستم اور بے حیائ بہت تھی
نفرت بڑھتی رہی پھر بھی جیتا رہا,شاید دل میں أمید کی آس بہت تھی
دوسروں کو غلط کہا اور خود کوکہتا رہاصحیح ,جھانکا جب خود میں تو برائ بہت تھی
زندگی کی حقیقت کبھی نہ جانی,شاید جھوٹ کی عادت دل میں بسائ بہت تھی
ترستا رہا قبر میں اپنوں سے ملنے کو,مگر وہا اندھیرا اور تنہائ بہت تھی
Zindagi ki haqeeqat
