وہ جو بہت ہنستی ہے

Woh toh hasti hai

وہ جو بہت ہنستی ہے
ہر اک کا خیال رکھتی ہے
نہ کوئ شکایت کرتی ہے
نہ الجھن ظاہر کرتی ہے
ہر میٹھا بول وہ کہتی ہے
ہر کڑوی بات کو سہتی ہے
وہ جس کی کالی آنکھوں میں
ہر دم اک چمک سی رہتی ہے
وہ راتوں کو روتی ہے بہت
وہ اپنے غم چھپاتی ہے
وہ صرف اپنے رب کو ہی
اس دل کا حال سناتی ہے
آنکھوں سے جھلکتے ہوئے موتی
صرف اُس کو ہی دکھاتی ہے
پھر شکر ادا کرتی ہے
پھر آنسو صاف کرتی ہے
اُس پیارے رب کی مرضی میں
وہ ہمیشہ راضی رہتی ہے
وہ جو بہت ہنستی ہے