ان لوگوں کا تذکرہ کرتے ہیں
Roaab Qayyum
جو رب سے باتیں کرتے ہیں
وہ لوگ جو چاند کی لو میں بیٹھے
تنہائی سے باتیں کرتے ہیں
وہ لوگ کہ کڑوی باتیں جن پہ
صبر کو تھامے اترتی ہیں
وہ لوگ کہ صدائے آذان جن پہ
لذتِ حاضری لے کر اترتی ہے
وہ لوگ کہ جن کہ ہونے سے
ہوائیں رقص کرتی گزرتی ہیں
ان لوگوں کو گر پا لو تم
تو بھیڑ میں کھوئے ، کھو نہ دینا
صُحبت میں ان کی رہ کر تم
آنسو میں ہنسنا سیکھ لینا
سکون کی لذت پانے کو
تم اُڑنا ان سے سیکھ لینا
سنا ہے ایسے نوری دلوں میں
رب بڑی خوشی سے بستا ہے
تذکرہِ عشق
