،کیسی ہے یہ اُلجھنیں جو سلجھتی نہیں
Dusky Blogs
رشتوں کی ڈور توڑنے سے ٹوٹتی نہیں۔
،حسد،کینہ،نفرت اور جھوٹ کی آگ
محبت جلا دیتی ہے ،تعلق نہیں۔
،یادیں،باتیں،ہنسی اور مذاق
اِک حقیقت تھی خام خیالی نہیں۔
،سنہرے وقتوں کے وہ ساتھی آج بھی ہیں
مگر پہلے جیسی وہ بات اب نہیں۔
،ڈھونڈنے سے خدا تو مل جاتا ہے
مگر رشتوں کی وہ مٹھاس نہیں۔
،نیت ہو اگر سب کی صاف و شفاف
شیشے سے نازک دل کبھی ٹوٹتے نہیں۔
،یہ رشتے ہیں رب کی نعمت
ان سے کبھی اپنا منہ پھیرتے نہیں۔
،قربان کرنی ہوتی ہے ہر ایک کو اپنی انا
خاندان ایسے ہی ہنستے بستے نہیں۔۔۔
رشتوں کی ڈور
