قصہ قلب

Qissa Qalb

قصہ قلب کُچھ عجیب ہے
داستان عشق چھپاتا ہے نہ بتاتا ہے۔
کبھی لاحاصل کو بھی کسی نے پایا ہے۔
آخر یہ بات کیوں دل نہیں سمجھ پایا ہے؟
عقل و فہم سے اِس قدر بیگانہ ہے
بس اِک ذات کو بےپناہ چاہا ہے۔
سیراب نے سب کو اپنے پیچھے لگایا ہے۔
اسی نے تو مجنوں کو دیوانہ بنا یا ہے۔
کیوں بھٹکتے ہو عشق کی بھول بھلیوں میں
پلٹ کر پھر کون واپس آیا ہے۔۔؟
کیا اول فول بکتا رہتا ہے
شکر کسی کو سمجھ نہ آیا ہے۔
مربوط یہ تو عشق کی ابتداء ہے
انتہائے عشق کا وقت کب آیا ہے۔؟
شیشے سا نازک دل میرا
یا رب کیا توڑنے کے لیے بنایا ہے؟
،سوالی بن کر آیا ہوں تیرے در پہ مولا
میں نے تُجھ کو اپنا والی بنایا ہے۔
مربوط –
Duskyblogs