پتا ہے کیا تمہیں؟
میں جب بھی آئینے میں خود کو دیکھتی ہوں
مجھے اپنے عکس میں تم دیکھائی دیتے ہو
میری ہر سانس تمھارے نام کا ورد کرتی ہے
یوں بھی احقر خاک ہوں میں
اور خاک نے خاک میں مل جانا ہے تو کیوں نہ میں خود کو تم پہ ہی لٹا دوں
میری آنکھوں میں تم کبھی جھانک کے تو دیکھو تمھارا چہرا دکھےگا
میری محبت کی توہین کا حق ہے تمھیں
تم پہلے میری راتوں میں جاگ کے تو دیکھو