پردیس میں رہنے والو ں کے نام

پردیس میں رہنے والو ں کے نام

میں ایک باپ ہوں خواب بیچتا ہوں
میں ایک بھائی ہوں خواب بیچتا ہوں
میں ایک شوہر ہوں خواب بیچتا ہوں
ہاں میں ایک مرد ہوں خواب بیچتا ہوں
میں محنت کرتا ہوں خوشیاں خریدنے کے لئے
میں لڑتا ہوں
اپنے آپ سے خواب خریدنے کےلئے
میں جدائی خریدتا ہوں
اپنوں کو سکون دینے کے لئے
میں اپنا آپ بیچتا ہوں
سب کو خوش کرنے کے لئے
اور جب خواب پورے ہوتے ہیں
تو آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتی ہیں
اور وقت نزع آجا تا ہے اک آہ بھری آواز
(پردیس میں رہنے والوں کی)

Nousheen Saleem