کبھی مینار میں مجھے دیکھو
Nisha Hassan Qazi
کبھی میروں کے مزار میں
کبھی کراکرم کی پہاڑیوں میں مجھے ڈھونڈو۔
کبھی کراچی کی روشنیوں میں
کبھی سوات کے اسلام پور میں مجھے آزماؤ
کبھی ملتان کی مٹی میں
کبھی مرگلہ میں مجھے پہچانو
کبھی گلگت کبھی مظفرآباد میں
کبھی بلوچستان کے رواج میں مجھے پاؤ
کبھی چترال کی خوبصورتی میں
کبھی ستلج چناب میں غوطہ لگاؤ
کبھی خانپور کبھی تربت میں
کبھی پاک وطن کو جانچو
وادیوں میں! رنگینیوں میں۔۔۔
پاک وطن
