میری رگوں میں جنون ہے
نشاء حسن قاضی
میرے خون میں شجاعت
میری دھڑکنوں میں ربّ ہے
میرے سینے میں قرآن
میری آنکھوں میں فخر ہے
میری پلکوں پر عاجزی
میری ذات میں اعتدال ہے
میرے انداز میں نرمی
میری پرچھائ میں حیاء ہے
میرے چہرے پر نور
میری مشق میں نماز ہے
میرے عشق میں شہادت
میری شناخت مسلمان ہے
میرے دل میں خدا۔۔۔
میری شناخت مسلمان
