میرا ﷲ

Mera Allah

ہر کوئی کسی نہ کسی دکھ تکلیف سے گزر رہا ہے، نا جانے کتنے لوگ سکون کی تلاش میں ہے؟ جہاں سکون ہے وہاں کوئی جانا نہیں چاہتا. سکون کہاں ہے؟ سکون سجدہ میں ہے، سکون ﷲ کے پاس ہے. سکون سلیپنگ پیلز، کسی قسم کا نشہ یا خود کو نقصان دینے میں نہیں ہے. یہ سب کر کے دنیا خراب ہو رہی ہے اور آخرت بھی ہوگی. اپنا ہر درد لے کر اسکے پاس جائے، جو آپکو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے،اس کے آگے روئے. اور پھر سب اس پر چھوڑ کر صبر کریں. صبر میں بڑی طاقت ہے.وہ کبھی بھی اپنے بندے کو اکیلا نہیں چھوڑتا اور پھر رب سے رشتہ ایسا ہونا چاہیے، اپنے Bed پر بیٹھے ہو، یا kitchen میں کھڑے اس سے بات کرتے وقت کبھی آنسو گرنے الگ جائے تو کبھی مسکراہٹ آجائے
. یقین جانیے ،اگر وہ مجھ جیسی گناہگار کی سن سکتا ہے، مجھے اپنے آگے کھڑا کر سکتا وہ مجھ پر مہربان ہوسکتا ہے تو سب پر ہوسکتا ہے

Nayyab Ayesha