خانہ بدوش

خانہ بدوش

ازل سے دلوں کی دیواروں پر
عشق
کسی پیوستہ کیل کی مانند
اپنا احساس
روز بہ روز ، گاڑھا کرتا
دل کے رہائشی
سکون کے وجود کو
دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے
یہ آوارہ خانہ بدوش
دل کے سرائے کو
نہ آباد کرتا ہے
نہ ہی مکمل ویران
مگر۔۔۔
ایک دن
روح کی عدالت میں
اسے حساب تو دینا ہو گا
دل کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کا
ازالہ ہی سہی۔۔۔

-Roaab Qayyum