انتقام

انتقام

تو دور ہے مجھ سے پر انجان نہیں ہے
یادیں نہ سمیٹو یہ سامان نہیں ہے

تیرے نام کا ہر ایک خواب دفنایا ہے
میرا دل ہے کوئ قبرستان نہیں ہے

تیری روح میں ڈر بن کے سمایا اس قدر
تیرے دل میں میرا نام ونشان نہیں ہے

ہر ایک تڑپ ہر جیت کا ہے تجھ کو واسطہ
یہ جسم مر چکا ہے مگر بےجان نہیں ہے

کر لو تم لاکھ کوششیں لیکن ہار جاؤ گے
انتقام ہے یہ کوئ امتحان نہیں ہے

Ayesha shahzad