برائی اس لفظ کو پڑھتے ساتھ ہی ہمارے ذہن میں ایک منفی سوچ آ جاتی ہے کہ اس میں ضرور کچھ نہ کچھ ایسا ہوگا کہ جس میں معاشرتی برائی چھپی ہوگی یا کسی کے بارے میں کوئی منفی رویہ ہوگا اگر ہم چاہتے ہیں کہ لفظوں سے لوگوں کی اصلاح کی جائے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سوچنے اور سمجھنے کا انداز بھی بدلیں اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ اپ میں کوئی برائی یا کمی نہیں ہے تو خدارا دوسروں کے بارے میں ایسا مت سوچا کریں برائی تب برائی بنتی ہے جب اسے منفی سوچ کے ساتھ سوچا اور دیکھا جائے اگر اس لفظ کو ررستگی کی نظر سے دیکھا جائے تو اس میں کچھ برا نہیں ، لہذا لوگوں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی سوچ بدلیں!
حدیقہ شاہد بٹ
برائی
