بھولی بھالی سی، نادان سی لڑکی
Malaika n
گم سم بیٹھی، انجان سی لڑکی
آنکھوں میں لئے سمندر سا شور
کچھ نہ کہتی، رازدان سی لڑکی
مَن میں سموئے جہاں بھر کی محبت
نفرتوں پر حیران سی لڑکی
تاروں کو اپنے ہاتھوں میں تھامے
اندھیرے سے پریشان سی لڑکی
اداسیوں پر مسکراتی
خاص سا دل لئے، عام سی لڑکی
بھولی بھالی سی نادان، نادان سی لڑکی
گم سم بیٹھی، انجان سی لڑکی
ایک لڑکی
